اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان سمیت دنیا بھر کے مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے میسج ڈیلیٹ کرنے کے لیے وقت کا دورانیہ بڑھا دیا، نیا فیچر مزید بِیٹا صارفین کے لیے جلد متعارف کرایا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کئی فیچرز پر کام
کر رہا ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، میٹا کی ملکیت والی میسجنگ ایپ اپنے صارفین کے لیے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے وقت کے دورانیے کو بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بِیٹا انفو (WABetaInfo) کی رپورٹ کے مطابق یہ اپ ڈیٹ باضابطہ طور پر کچھ بِیٹا صارفین کے لیے جاری کی جائے گی۔واٹس ایپ بِیٹا انفو WABetaInfo کے مطابق پہلے واٹس ایپ ک میسجز Delete for everyone فیچر کی حد 1 گھنٹہ، 8 منٹ اور 16 سیکنڈ تھی لیکن اب نئے وقت کی حد 2 دن اور 12 گھنٹے ہے۔ویب سائٹ واٹس ایپ بِیٹا انفو سے مزید معلوم ہوا ہے کہ واٹس ایپ اپنے Delete for everyone فیچر کی مزید بہتری کے لیے بھی کام کر رہا ہے، جس کے تحت اگر آپ گروپ ایڈمن ہیں تو مستقبل میں گروپس میں کسی بھی پیغام کو حذف کرنے کی اہلیت رکھ سکیں گے۔صارفین نے اس اپ ڈیٹ کو سراہا ہے ۔
پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…
ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…
پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…
لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…