سزا دلوانے کیلئے کیس کی نگرانی کررہا ہوں،عثمان مرزا کیس میں وزیراعظم کو آئی جی کی بریفنگ

(قدرت روزنامہ)سزا دلوانے کیلئے کیس کی نگرانی کررہا ہوں،عثمان مرزا کیس میں وزیراعظم کو آئی جی کی بریفنگ وزیرِ اعظم عمران خان سے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں وزیرِ اعظم عمران خان کو آئی جی اسلام آباد نے ای الیون 2 میں جوڑے کی جنسی ہراسگی اور حبسِ بے جا کے واقعہ پر پیش رفت سے آگاہ کیا. آئی جی اسلام آباد نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد مضبوط فوجداری کاروائی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے  خود اس کیس کی نگرانی کر رہے ہیں. مزید مقدمے میں شواہد اکٹھے کرنے کیلئے تمام سائنٹفک وسائل کو برؤئے کار لایا جارہا ہے. اسکے علاوہ اسلام آباد کی امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی وزیراعظم عمران خان نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ تفتیش کو ہر پہلو سے آگے بڑھایا جائے، قبل ازیں آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لڑکے لڑکی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے پر عثمان مرزا و دیگر ملزمان کو سزائے موت بھی ہو سکتی ہے ہم چاہتے ہیں اس کو ٹیسٹ کیس بنائیں، جس کے لیے ویڈیوکی فرانزک تحقیقات ہوں گی، ہمارا کام ہے کہ مضبوط کیس عدالت لے کر جائیں تاکہ ملزمان کوسزا ہو . ویڈیو اتنی خوفناک ہے دیکھی نہیں جا سکتی، عدالت کو قائل کریں گے کہ ملزمان کی ضمانت نہیں ہو سکتی ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا پولیس نے عدالت سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ،پولیس نے عدالت میں کہا کہ ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے موبائل فونز برآمد کرنے ہیں .

ملزمان کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت سے جوڈیشل کرنے کی استدعا کی . عدالت نے مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے تشدد کر کے لڑکی کی شرٹ اتروا دی اس دوران لڑکی انکی منتیں کرتی رہی تا ہم ملزمان باز نہ آئے، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیا اور ایس ایس پی آپریشنز کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا گرفتار ملزمان میں عثمان مرزا، فرحان اور عطاء الرحمان شامل ہیں . ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں