سزا دلوانے کیلئے کیس کی نگرانی کررہا ہوں،عثمان مرزا کیس میں وزیراعظم کو آئی جی کی بریفنگ

(قدرت روزنامہ)سزا دلوانے کیلئے کیس کی نگرانی کررہا ہوں،عثمان مرزا کیس میں وزیراعظم کو آئی جی کی بریفنگ

وزیرِ اعظم عمران خان سے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں وزیرِ اعظم عمران خان کو آئی جی اسلام آباد نے ای الیون 2 میں جوڑے کی جنسی ہراسگی اور حبسِ بے جا کے واقعہ پر پیش رفت سے آگاہ کیا. آئی جی اسلام آباد نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد مضبوط فوجداری کاروائی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے  خود اس کیس کی نگرانی کر رہے ہیں. مزید مقدمے میں شواہد اکٹھے کرنے کیلئے تمام سائنٹفک وسائل کو برؤئے کار لایا جارہا ہے. اسکے علاوہ اسلام آباد کی امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی

وزیراعظم عمران خان نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ تفتیش کو ہر پہلو سے آگے بڑھایا جائے،

قبل ازیں آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لڑکے لڑکی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے پر عثمان مرزا و دیگر ملزمان کو سزائے موت بھی ہو سکتی ہے ہم چاہتے ہیں اس کو ٹیسٹ کیس بنائیں، جس کے لیے ویڈیوکی فرانزک تحقیقات ہوں گی، ہمارا کام ہے کہ مضبوط کیس عدالت لے کر جائیں تاکہ ملزمان کوسزا ہو۔ ویڈیو اتنی خوفناک ہے دیکھی نہیں جا سکتی، عدالت کو قائل کریں گے کہ ملزمان کی ضمانت نہیں ہو سکتی

ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا پولیس نے عدالت سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ،پولیس نے عدالت میں کہا کہ ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے موبائل فونز برآمد کرنے ہیں۔ملزمان کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت سے جوڈیشل کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا

باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے تشدد کر کے لڑکی کی شرٹ اتروا دی اس دوران لڑکی انکی منتیں کرتی رہی تا ہم ملزمان باز نہ آئے، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیا اور ایس ایس پی آپریشنز کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا گرفتار ملزمان میں عثمان مرزا، فرحان اور عطاء الرحمان شامل ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Recent Posts

وہ فلم جس نے سلمان خان کا کیریئر تباہ ہونے سے بچا لیا

لاہور (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے سپر اسٹار اور فلم انڈسٹری میں بھائی جان کے نام…

5 mins ago

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیوڈ وارنر نے ’ڈان‘ بننے کی تیاری کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ کے میدان میں مخالف ٹیموں کے چھکے چھڑانے والے سابق آسٹریلوی…

9 mins ago

کفایت شعاری مہم، اسپیکر قومی اسمبلی کا سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی لانے کے…

18 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ ہوگا یا نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جلسے کی اجازت اور جلسہ…

28 mins ago

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

52 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

59 mins ago