سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بروقت کارروائی،آسٹریلوی سیاح کی جان بچالی گئی

ملتان (قدرت روزنامہ)سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بروقت کارروائی کے باعث آسٹریلوی سیاح کی جان بچالی گئی، امدادی ٹیم نے فوری طور پرہسپتال پہنچایا .

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار غیرملکی سیاح کوٹ ادو کے راستے میں سفر پر تھا کہ اس کے ساتھ ٹریفک حادثہ پیش آگیا .

غیرملکی سیاح موٹر سائیکل پرملتان سے کوئٹہ جارہا تھا کہ کوٹ ادو کے قریب نامعلوم ٹرک کی زد میں آگیا، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا . غیرملکی سیاح نے اپنے پاس موجود خصوصی ڈیوائس کا ایمرجنسی بٹن دبا کر متعلقہ ادارے تک پیغام پہنچایا . ایمرجنسی کوڈ کے ذریعے امریکا میں موجود انٹرنیشنل ریسکیو سینٹر نے سی ایاے سے رابطہ کیا . سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکی انٹرنیشنل ریسکیو سے موصول ہونے والے کوڈ کی مدد سے غیرملکی سیاح کو ڈھونڈا جو کوٹ ادو کینال روڈ پر زخمی حالت میں پڑا ہوا تھا . سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پولیس اور ریسکیو 1122کو سیاح کی لوکیشن فراہم کی، بعد ازاں ریسکیو ٹیموں نے آسٹریلوی سیاح کو ٹی ایچ کیواسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا .

. .

متعلقہ خبریں