بھکر سے کراچی جانے والی بس میں مسافر خاتون سے مبینہ زیادتی ، ملزم گرفتار

راولپنڈی ، اوکاڑہ (قدرت روزنامہ)بھکر سے کراچی جانے والی بس میں مسافر خاتون سے مبینہ زیادتی ، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ کنڈیکٹر نے اسے بس میں زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ

خاتون بھکر سے کراچی جا رہی تھی، خاتون نے جام پور پہنچ کر پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے بس کنڈیکٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاتون کو میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب اوکاڑہ میں تھانہ صدر کے انچارج انویسٹی گیشن کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ میں تھانہ صدر کے انچارج انویسٹی گیشن حامد رشید پر خاتون نے زیادتی کا الزام عائد کیا جس کے بعد مذکورہ افسر کو گرفتار کرکے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق جس خاتون نے زیادتی کا الزام عائد کیا اس کی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ صدر میں چل رہا تھا اور انچارج انویسٹی گیشن حامد رشید اس کیس کا تفتیشی افسر تھا، خاتون کی جانب سے زیادتی کا الزام عائد کیے جانے کا ڈی پی او حسن اقبال نے نوٹس لیا اور ان کے نوٹس لینے کے بعد مذکورہ افسر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

4 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

4 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

4 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

4 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

5 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

6 hours ago