جارج بُش کی کامیابی پر دو رکعت نفل نماز پڑھنے والا نیازی امریکا دشمنی کا بھاشن جھاڑ رہا ہے، تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر جارج بُش کی کامیابی پر نفل پڑھنے والا نیازی امریکا دشمنی کا بھاشن جھاڑ رہا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق

سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے حافظ حمداللہ نےکہا کہ عمران نیازی فرح گوگی کے حوالے سے اربوں روپےکی مبینہ کرپشن اور چوری کا جواب دیں۔ حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان مولانا فضل الرحمان پر تنقید سے پہلے قوم کو یہ بتا دیں کہ آپ کے بچے کہاں ہیں اور کس سے تربیت پا رہے ہیں؟جارج بُش کی کامیابی پر دو رکعت نفل نماز پڑھنے والا نیازی امریکا دشمنی کا بھاشن جھاڑ رہا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم نے مزید کہا کہ عمران خان نے ٹرمپ کے کہنے پر کشمیر نریندر مودی کے حوالے کیا اور کلبھوشن کو این آر او دیا۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان ملک سے بھاگ جاتے مگر لندن اور امریکا میں جیل جانےکا خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پرالزام لگانےسے قبل عمران خان اپنے والد کی کرپشن کی صفائی دیں، بشریٰ ،گوگی اورکپتان، لوُٹ گئے پاکستان۔ پی پی رہنما نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا پیسا لوٹ کر عمران خان کے جلسے کیے جا رہے ہیں۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

4 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

4 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

4 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

4 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

5 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

5 hours ago