ملزمان پکڑنا ہیں تو ایک گائے اور 2 بکرے لادو، پولیس افسر کا انوکھا حکم

 

کراچی(قدرت روزنامہ)عید قرباں کا رنگ تفتیشی پولیس کے سر چڑھ کر دوڑنے لگا اور پولیس افسر ملزم پکڑنے کیلیے شہریوں کو گائے اور بکرے لانے کا انوکھا حکم دینے لگے۔تفصیلات کے مطابق عید قرباں کا رنگ پولیس پر سر چڑھ کر دوڑنے لگا ہے اور پولیس افسر کیسز

کی تفتیش اور ملزمان کو پکڑنے کے لیے مدعی شہریوں سے گائے اور بکرے لانے کی انوکھی اور مہنگی فرمائشیں کرنے لگے ہیں۔گزشتہ دنوں کراچی کے تھانے فیروز آباد میں ایک شہری کے گھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور جب متاثرہ شہری اپنی درخواست لے کر متعلقہ تھانے پہنچا تو پہلے سے مصیبت کا شکار شہری کو شاہانہ انداز میں ایک گائے اور دو بکرے لانے کی انوکھی فرمائش کرکے نئی مصیبت سے دوچار کردیا گیا۔متاثرہ شہری اظہر اقبال کے گھر گزشتہ ہفتے 23 جون کو فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور جب وہ اس کا مقدمہ درج کرانے متعلقہ فیروز آباد تھانے پہنچا تو اس کے ساتھ جو ہوا وہ اس کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔متاثرہ شہری اظہر نے الزام عائد کیا ہے کہ جب وہ اپنے گھر فائرنگ کے واقعہ کی شکایت درج کرانے متعلقہ تھانے فیروز آباد پہنچا تو وہاں موجود ایس آئی او نے اس کی مدد کرنے اور ملزمان پکڑنے سے صاف انکار کردیا اور شاہانہ انداز میں ایک انوکھی اور مہنگی فرمائش سامنے رکھ دی۔اظہر کے مطابق فیروز آباد تھانے کے ایس آئی او نسیم فاروقی نے اس سے کہا کہ اگر ملزمان پکڑوانے ہیں تو پہلے ایک گائے اور 2 بکرے لاؤ تب ہی تمہاری شکایت درج کرکے ملزمان کو پکڑا جائے گا، پولیس کی اس فرمائش کے بعد شہری اپنا سا منہ لیے واپس لوٹ آیا۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

4 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

4 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

4 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

4 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

5 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

5 hours ago