اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عوام جس کو چاہیں حکومت میں لائیں .
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف زبردست احتجاج ہوا اور اب پوری قوم جاگ گئی ہے .
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے پاس ایک نادر موقع ہے کہ شفاف انتخابات میں جا کر قوم کا مطالبہ پورا کریں گے .
فیصل جاوید نے کہا کہ عوام جس کو چاہیں حکومت میں لائیں اور عوام کی امنگوں کی ترجمان سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں .
مہنگائی,لوڈ شیڈنگ کیخلاف زبردست احتجاج- ماشاءاللہ پوری قوم جاگ گئی ہے- یہ پاکستان کے پاس ایک نادر موقع ہے کہ شفاف انتخابات میں جاکر قوم کا مطالبہ پورا کریں-عوام جسکو چاہیں حکومت میں لائیں-عوام کی امنگوں کی ترجمانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں
. .