عمران خان اور بشری مانیکا فلم ہیرا پھیری کے مرکزی کردار تھے،حنا پرویز بٹ

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشری مانیکا فلم ہیرا پھیری کے مرکزی کردار تھے۔شوہر خزانہ لوٹ رہا تھا بیوی پراپرٹی ڈیلرز لوٹ رہی تھی۔بشریٰ مانیکا نے پردے کا سہارا لے کر وزیراعظم ہائوس کا ناجائز استعمال کیا۔کیا کسی مہذب معاشرے میں خاتون اول اس حد تک بھی گرسکتی ہی عمران نیازی نے پاکستان کو اپنے باپ کی جاگیر سمجھ کر لوٹا ہے۔

چیلے اور چمچے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالتے رہے کرپٹ آقا ملک کی جیب تراشتا رہا ہے۔تحریک انصاف کو اپنا نام تبدیل کرکے تحریک فراڈ رکھ لینا چاہیے۔انہوں نے کہا ایک فرح گوگی اور جمیل گجر نے الگ سے اپنی دکان چلائی ہوئی تھے۔فرح خان اصل میں بشریٰ مانیکا کی فرنٹ وومن تھی۔عمران خان بشریٰ مانیکا کا شیلٹر تھا اور بشریٰ مانیکا فرح خان کی شیلٹر تھی۔قوم کو دو روٹیوں کی بجائے ایک روٹی کھانے کا مشورہ دینے والے اور کفاعت شعاری مہم چلانے والے خود ہیرے،پلاٹ اور انگوٹھیاں کھاتے رہے ہیں ۔پوری قوم کیلئے باعث شرمندگی ہے کہ پاکستان کا وزیر اعظم اور خاتون اول ملکر کرپشن اور حصے وصول کرتے رہے۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

5 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

6 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

6 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

6 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

7 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

7 hours ago