جب تک اتحادی چاہتے ہیں یہ حکومت چلتی رہے گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت چل رہی ہے اور جب تک اتحادی چاہتے ہیں یہ حکومت چلتی رہے گی . انہوں نے کہا کہ اگر ہم انتخابات کی طرف جاتے ہیں تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا .

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو تباہی سے بچانا ضروری ہے ،بڑی تباہی سے بچنے کے لیے کچھ مشکل دن گزاریں گے .
مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے لیکن ہم اس جن کو بوتل میں بند کریں گے . رانا ثناء اللہ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ساڑھے تین سال صرف انتقام لیا اور کوئی کام نہیں کیا . شوکت ترین سے دستخط نہ ہوں تو کیا ہم قصور وار ہیں . سبسیڈیز زیرو اور لیوی کم کرنے پر دستخط کس کے ہیں؟ بتایا جائے اس معاہدے پر دستخط کس کے ہیں؟ یہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں .

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں میں حکومت چلنے نہیں دوں گا، میں کہتا ہوں کہ حکومت چل رہی ہے اور جب تک کہ اتحادی چاہتے ہیں یہ حکومت چلتی رہے گی . الیکشن کرانے کا فیصلہ ہمارا ہوگا کہ کب کرانے ہیں . پہلے تو یہ اسلام آباد پہنچ گئے تھے اب کی بار نہیں آسکیں گے اس بار آنسو گیس ایکسپائر نہیں ہوگی . دوسری جانب فاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سمجھتاہے اس کے جھوٹ کو سچ مان لیا جائے گا پوچھتا ہوں ،عمران خان کی سیاسی جدوجہد ہی کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ اگر غداری ہو رہی تھی تو آپ وزیراعظم تھے جوڈیشل کمیشن بناتے .
ہمیں امپورٹڈ حکومت کہتے ہیں، پوچھتا ہوں ہو امریکی سفیر کو صدارتی محل میں گارڈ آف آنر دینے کو ہم نے کہا تھا ؟. کبھی عدلیہ کو آواز دیتا ہے تو کبھی فوج کو جب کہ اگر ادارے آئینی حدود میں کام کر رہے ہیں تو انہیں گالیاں دیتا ہے . خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان سے پوچھنا چاہیے وہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں؟ عمران مافیا اور سیاسی مفکروں نے بیڑا غرق کر دیا .

. .

متعلقہ خبریں