ادارے نیوٹرل ہوئے تو ملک بچ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان مزید اقتدار میں رہتے تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا۔ادارے نیوٹرل ہوئے تو ملک بچ گیا۔انہوں نے مزید کہا عمران خان کی نالائقی کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے۔انہوں نے عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم آئین دیکھ کر خود سے سوال کریں کہ غدار کون ہے۔
وفاقہ وزیر نے مزید کہا بھارتیوں اور یہودیوں سے پیسے لینا غداری نہیں تو اور کیا ہے۔ وفاقی وزیربرائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران خان اداروں پر تنقید کرکے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔عمران خان نے ملکی معیشت تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، وہ مزید اقتدار میں رہتے تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا۔

انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق نالائق وزیراعظم نے عالمی سطح پر پاکستان کو تنہائی کا شکار کیا لیکن اب دنیا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو عزت دے رہی ہے اور ان کے غیر ملکی دوروں کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی نالائقی کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے۔جب کہ وفاقی وزیرپلاننگ ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان جو کرررہے ہیں وہ اپنی سیاسی قبر کھود رہے ہیں، اب ان کا مقدر سڑکوں پر دھکے کھانا ہی رہ گیا ہے۔
نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویومیں وفاقی وزیر پلاننگ ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاکہ گوادر کی بندرگاہ سب سے گہرا پورٹ ہے، اور اسی خوبی کے باعث ہی سی پیک کا منصوبہ یہاں شروع کیا گیا، اور ڈیپ سی پورٹ ہی سی پیک کا گیٹ وے ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ عمران خان نے سی پیک منصوبے کو تباہ کرنے کی ہرممکن کوشش کی، ان سے پورٹ کی دیکھ بھال کے لئے پیسے مانگے جاتے رہے لیکن سابق حکومت نے پورٹ کی صفائی کے لئے ایک روپیہ نہ دیا اور نتیجتاً گوادرکے ڈیپ سی کا لیول14 میٹر سے کم ہوکر11 میٹررہ گیا ہے، اور کوئی بڑا بحری جہازگواردر پورٹ پر لنگرانداز نہیں ہوسکتا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے 4 سالوں میں سی پیک پر ایک ڈالر کا منصوبہ نہیں لگایا، چین کے پاس 123 ملین ڈالرپورٹ کی گہرائی کوصاف رکھنے کے لیے پڑے رہے، لیکن ان سے ہماری حکومت نے رابطہ ہی نہیں کیا، اب ہم نے پاکستان نیوی کو گوادر پورٹ کے سروے اور صفائی کے لیے ٹاسک دے دیا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے انقلاب کو جوتیاں چھوڑ کر بھاگتے دیکھا، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی…

7 mins ago

یروشلم پوسٹ کے دعوے آنکھیں کھول دینے والے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسرائیلی اخبار میں چھپنے والے مضمون پر ردعمل دیتے ہوئے پنجاب کی…

23 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے سنا تھا بانی پی ٹی آئی اسرائیلی ایجنٹ ہے، اب ثابت ہوگیا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ حال ہی…

34 mins ago

’آپ مالدیپ میں عبایا پہن کر بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں’

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق اداکارہ ثنا خان نے شوہر کیساتھ مالدیپ میں چھٹیاں مناتے ہوئے…

52 mins ago

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

1 hour ago

محسن نقوی کا دورہِ قذافی اسٹیڈیم، چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم…

1 hour ago