شہباز گل کا پاکستانی سفارت کار کے مکتوب سے متعلق نیا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے پاکستانی سفارت کار کے مکتوب سے متعلق نیا انکشاف کیا ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفارتی مکتوب اس وقت وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چھپایا جا رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے حلق میں انگلی ڈال کر یہ مکتوب نکلوایا ہے ،یہ سفارتی مکتوب کس نے چھپایا یہ بات مجھ سے زیادہ صحافی جانتے ہیں۔شہباز گل مکتوب چھپانے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ کئے جانے سے متعلق سوال ٹال گئے۔شہباز گل نے کہا کہ اس وقت ہماری حکومت کی توانائیاں سازش کا مقابلہ کرنے میں صرف ہو رہی تھیں، اس وقت محاسبہ کرنا ممکن نہیں تھا اور محاسبہ کیا جاتا تب بھی ملوث لوگوں کو چھڑا لیا جاتا۔

یہاں واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی حکومت غیر ملکی سازش کے تحت گرائی گئی۔ق وزیر اعظم نے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس دن 25 مئی کو واپسی کا اس لیے فیصلہ کیا کہ مجھے پتا تھا لوگوں کو پولیس اور رینجرز پر غصہ تھا، جس طرح خواتین بچوں پر شیلنگ کی گئی، مجھے علم تھا اس دن شام کو پولیس اور رینجرز کے سامنے میری قوم نے کھڑی ہوجانا تھا، میں نے فیصلہ کیا کہ میں انتشار نہیں پھیلانا چاہتا کیونکہ پولیس اور رینجرز دونوں میرے ہیں۔
میں تو اپنے مقصد کیلئے نکلا تھا، میر جعفر میر صادق نے مل کر 22کروڑ عوام کی الیکٹڈ حکومت کو ہٹایا، پھر ملک کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو ہمارے اوپر مسلط کیا، میں اس دن سارے اداروں کو پیغام دینا چاہتا تھا کہ قوم کدھر کھڑی ہے، قوم کسی صورت ان ڈاکوؤں کو تسلیم نہیں کرے گی، میں ملک کے اداروں کے خلاف جنگ کرنے اور ملک کا نقصان کرانے نہیں نکلا تھا، امپورٹڈ حکمرانوں کان کھول کر سن لو، تم چاہتے ہوں ہم اپنی فوج سے لڑے پڑیں، اپنی عدلیہ اور فوج کے سامنے کھڑے ہوجائیں، امپورٹڈ حکومت اور چیری بلاسم ، آصف زرداری ، فضل الرحمان ڈیزل سن ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے، عمران خان کا کاروبار یا کچھ باہر نہیں ہے، 20سال باہر کمائی اور سب کچھ پاکستان میں ہے، میرے ذہن میں کبھی نہیں آیا میں پاکستان سے باہر رہ سکتا ہوں، امپورٹڈ حکومت کو پیغام دیتا ہوں تمہارا جینا مرنا پاکستان میں نہیں ہے، مشرف دور میں نواز شریف باہر بھاگ گیا، پھراین آراو لے کر حکومت میں آیا ملک کو لوٹا اور کیسز بنے توپھر باہر بھاگ گیا، اب پھر این آراو کے انتظار میں ہے، آصف زرداری کا بھی پیسا باہر ہے، ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا، اگر روپیہ بڑھتا ہے تو ان کی دولت میں اضافہ ہوتا ہے، اگر ملک کو کچھ ہوتا تو یہ پھر باہر جاسکتے ہیں، زرداری صدر تھا تو 50نجی دوروں پر باہر گیا، نوازشریف 22مرتبہ باہر گیا، زرداری جب اقتدار میں تھا تو امریکی سفیر حسین حقانی کے ذریعے امریکا کو پیغام دیا تو مجھے پاکستانی فوج سے بچا لو، نوازشریف نے مودی کو اپنے گھر شادی پر بلایا، پاکستان نیچے جائے تو ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے انقلاب کو جوتیاں چھوڑ کر بھاگتے دیکھا، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی…

5 mins ago

یروشلم پوسٹ کے دعوے آنکھیں کھول دینے والے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسرائیلی اخبار میں چھپنے والے مضمون پر ردعمل دیتے ہوئے پنجاب کی…

21 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے سنا تھا بانی پی ٹی آئی اسرائیلی ایجنٹ ہے، اب ثابت ہوگیا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ حال ہی…

32 mins ago

’آپ مالدیپ میں عبایا پہن کر بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں’

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق اداکارہ ثنا خان نے شوہر کیساتھ مالدیپ میں چھٹیاں مناتے ہوئے…

50 mins ago

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

1 hour ago

محسن نقوی کا دورہِ قذافی اسٹیڈیم، چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم…

1 hour ago