ضمنی انتخابات سے قبل وزیراعظم کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے چوہدری شجاعت حسین سے ملک اور پنجاب کی صورتحال پر گفت و شنید کی۔
سیاسی مبصرین نے اس ملاقات کو صوبہ پنجاب کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دے دیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، صوبائی وزیر ملک احمد اور چوہدری شافع حسین موجود تھے۔چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے گزشتہ دنوں بیان دیا گیا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب میں ان کے چوہدری پرویز الہی کے امیدوار ہوں گے۔

اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حمایت کرنے کے ن لیگ کے دعوے کی تردید کرتا ہوں۔ اپنے بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حمایت کرنے کے ن لیگ کے دعوے کی تردید کرتا ہوں۔ صدر مسلم لیگ (ق) نے کہاکہ صاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ چودھری پرویزالٰہی ہی ہمارے امیدوار ہیں، ہمارے ارکان چودھری پرویزالٰہی کو ووٹ دیں گے۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ غلط افواہیں پھیلا کر ہمارے کسی رکن اسمبلی کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگی ارکان پنجاب اسمبلی نے ہمیشہ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کی ہے، انشاء اللہ وہ چودھری پرویزالٰہی کی حمایت کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ میں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی، ہمیشہ صاف گوئی کا درس دیا ہے،اس طرح کی بے بنیاد افواہیں نہ پھیلائی جائیں

Recent Posts

پی ٹی آئی کے انقلاب کو جوتیاں چھوڑ کر بھاگتے دیکھا، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی…

1 min ago

یروشلم پوسٹ کے دعوے آنکھیں کھول دینے والے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسرائیلی اخبار میں چھپنے والے مضمون پر ردعمل دیتے ہوئے پنجاب کی…

17 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے سنا تھا بانی پی ٹی آئی اسرائیلی ایجنٹ ہے، اب ثابت ہوگیا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ حال ہی…

28 mins ago

’آپ مالدیپ میں عبایا پہن کر بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں’

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق اداکارہ ثنا خان نے شوہر کیساتھ مالدیپ میں چھٹیاں مناتے ہوئے…

46 mins ago

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

1 hour ago

محسن نقوی کا دورہِ قذافی اسٹیڈیم، چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم…

1 hour ago