کسی نے عدم اعتماد کا شوق پورا کرنا ہے تو سینیٹ سے شروع کرے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے صاف انکار کر دیا ہے . تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئیر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور نہ ہی اس معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی سے کسی قسم کا کوئی رابطہ ہے .

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے صاف انکار کر دیا . انہوں نے پیپلز پارٹی کا نام لیے بغیر کہا کہ اگر کسی نے عدم اعتماد کا شوق پورا کرنا ہے تو پھر سینیٹ سے کر لے، سینیٹ میں حکومت کے پاس 42 نمبر جبکہ ہمارے پاس 58 ہیں . تو وہاں سے بسم اللہ کر لیں . انہوں نے کہا کہ سیدھی سی بات ہے کہ ہم تحریک عدم اعتماد کی قیمت ادا نہیں کر سکتے . یہاں تحریک عدم اعتماد سودے کے بغیر ممکن نہیں ہے . پروگرام میں گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف اور شہباز شریف کو بیانیے کو بھی ایک ہی قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا بیانیہ ایک ہی ہے . لندن میں مقیم مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا لندن میں ویزے کا نہیں بلکہ اسٹے کا مسئلہ ہے . اُن کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں: . .

متعلقہ خبریں