چوہدری شجاعت حسین کی شہباز شریف کی تعریفیں

لاہور(قدرت روزنامہ) وزراعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی . ملاقات میں موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا .

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے چوہدری شجاعت حسین سے ملک اور پنجاب کی صورتحال پر گفت و شنید کی .
سیاسی مبصرین نے اس ملاقات کو صوبہ پنجاب کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دے دیا ہے . ہم نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، صوبائی وزیر ملک احمد اور چوہدری شافع حسین موجود تھے . پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے بجٹ میں زراعت پر توجہ د اس سے پہلے زراعت پر خاطر خواہ کام نہیں کیا گیا .

چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے حکومت اور اپوزیشن میں دس سال سے زائد عرصہ گزارا ،عوامی مسائل کو سمجھتے ہیں . موجودہ حکومت میں کسانوں زمینداروں کے لئے لیے عملی کام کیا گیا . وزیرخزانہ نے بجٹ میں سادہ اور عوامی زبان استعمال کی . موجودہ بجٹ میں صارفین کو براہ راست فائدہ پہنچانے کے لیے اقدامات کیے گئے . چوہدری شجاعت حسین نے تجویز دی کہ فصلوں کے بیج کو امپورٹ کرنے کی بجائے پاکستان میں اگایا جائے تاکہ پاکسان کو فائدہ ہو .
یہاں واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے گزشتہ دنوں بیان دیا گیا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب میں ان کے چوہدری پرویز الہی کے امیدوار ہوں گے . اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حمایت کرنے کے ن لیگ کے دعوے کی تردید کرتا ہوں . اپنے بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حمایت کرنے کے ن لیگ کے دعوے کی تردید کرتا ہوں . صدر مسلم لیگ (ق) نے کہاکہ صاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ چودھری پرویزالٰہی ہی ہمارے امیدوار ہیں، ہمارے ارکان چودھری پرویزالٰہی کو ووٹ دیں گے .

. .

متعلقہ خبریں