والد نے بیٹی کو قتل کرکے لاش پنکھے سے لٹکا دی

بہاولنگر (قدرت روزنامہ) والد نے بیٹی کو قتل کرکے لاش پنکھے سے لٹکا دی۔یہ افسوسناک واقع پاکستان کے شہر بہاولنگر میں پیش آیا جہاں لڑکی کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد خود کشی کا رنگ دیا گیا۔پولیس کے مطابق اٹھارہ سال کی لڑکی کو ملتانی چوک کے قریب مبینہ طور پر قتل کیا گیا۔لڑکی کو گلا دبا کر مارا گیا اور لاش پنکھے سے لٹکا کر خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق لڑکی کے والد کو حراست میں لیکر باقاعدہ تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کی پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔دوسری جانب مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آکر ایک اور نوجوان کی خودکشی کی کوشش کی،خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا ڈالی۔

بتایا گیا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی خودکشی کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔ گذشتہ شب روہڑی کے علاقے اچھی کھبی کے رہائشی الطاف شر نے مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ آکر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا کر خودسوزی کی کوشش کی جس کے نتیجے میں الطاف شر کا 80 فیصد جسم جھلس گیا۔
متاثرہ شخص کو انتہائی تشویش ناک حالت میں روہڑی کے تعلقہ اسپتال منتقل منتقل کیا گیا تاہم روہڑی تعلقہ اسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی کے سبب متاثرہ شخص کو سکھر سول اسپتال برنز وارڈ منتقل کیا۔ ورثاء کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والے الطاف شر کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی ہے اور الطاف شر گزشتہ کافی عرصہ سے بے روزگار تھا جبکہ کچھ دن قبل بھی نیو پنڈ بدرالدین کالونی کے رہائشی پچیس سالہ نوجوان نعمان نے بھی مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث گلے می پھندا ڈال کر کے خودکشی کی تھی۔

Recent Posts

ہر ادارہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار سے باہر جاکر کام کرے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے…

9 mins ago

نیب تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کتنی اور کہاں سے ہوئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو (نیب) نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)…

16 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا جمعہ کو ملک بھر میں عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران…

22 mins ago

دبئی میں حساس کیمروں سے لیس خود کار ٹریفک سگنلز کی نمائش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جدید خود کار ٹریفک سگنلز…

29 mins ago

پاکستانی طالبہ کا جسدِ خاکی چین سے وطن واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بیجنگ…

39 mins ago

مالم جبہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، ایک پولیس جوان شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے مالم جبہ روڈ پر…

54 mins ago