پی ٹی آئی نے ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی، خواجہ آصف کے دعوے پر پی ٹی آئی کا ردِعمل

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی ہے، ہم نے اس سے متعلقہ تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ خواجہ آصف کے دعوے پر پی ٹی آئی کا ردِعمل آیا ہے۔سابق وفاقئ وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف عادتاْ جھوٹ بولتے ہیں۔
عمران خان نے امریکہ سے متعلق پالیسی کل جلسے میں بیان کی ہے، تحریک انصاف نے کسی بھی سطح پر امریکی حکومت کے کسی بھی نمائندے سے رابطہ نہیں کیا۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پہلے بھی کہا ہے ماضی قریب کے حادثے کی وجہ سے خواجہ آصف نفسیاتی مریض بن چکے ہیں اور انھیں علاج کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی ہے ہم نے اس سے متعلق تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔
خواجہ آصف نے یہ انکشاف جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما کی ملاقات اور امریکی حکومت سے معافی کی تمام تفصیلات ہمارے پاس آ چکے ہیں۔ پاکستان میں امریکہ کے خلاف صرف نعرے لگانے والا امریکہ کے پیر پکڑ رہا ہے۔خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے سلسلہ وہیں سے شروع کیا جائے جہاں سے ٹوٹا ہوا تھا۔عمران خان نے امریکی سفارت کار کو پیغام دیا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی ہوا نکل گئی ہے ڈونلڈ لو سے منتیں ترلے کیے جا رہے ہیں۔

Recent Posts

ہر ادارہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار سے باہر جاکر کام کرے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے…

8 mins ago

نیب تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کتنی اور کہاں سے ہوئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو (نیب) نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)…

14 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا جمعہ کو ملک بھر میں عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران…

20 mins ago

دبئی میں حساس کیمروں سے لیس خود کار ٹریفک سگنلز کی نمائش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جدید خود کار ٹریفک سگنلز…

28 mins ago

پاکستانی طالبہ کا جسدِ خاکی چین سے وطن واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بیجنگ…

37 mins ago

مالم جبہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، ایک پولیس جوان شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے مالم جبہ روڈ پر…

53 mins ago