حکومت کی الیکشن قوانین میں ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی الیکشن قوانین میں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ۔ جس میں پارلیمانی امو،وزارت قانون،اوورسیز پاکستانیز،وزارت خارجہ،الیکشن کمیشن اورنادرا کو فریق بنایا گیا ہے ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن اور متعلقہ اداروں کوتارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق اقدامات کا حکم دیا جائے،اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ترمیم کو غیرآئینی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔ واضح رہیے کہ اس سے قبل عمران خان کی جانب سے نیب میں ہونی والے ترامیم کو بھی چیلنج کیا گیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں سابق وزیراعظم نے سیکریٹری قانون و انصاف ڈویژن کے ذریعے فیڈریشن آف پاکستان اور چیئرمین کے ذریعے نیب کو کیس میں مدعا علیہ نامزد کیا ہے،خواجہ حارث کے توسط سے دائر نیب ترامیم کیخلاف آرٹیکل 184/3 کی درخواست تیار کی گئی ہے، درخواست میں وفاق اور نیب کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نیب قانون کے سیکشن 2،4،5، 6،25، 26 14،15، 21، 23 میں کی ترامیم بھی آئین کے منافی ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19ای, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں۔درخواست چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔نیب (دوسری ترمیم) بل 2021 میں کہا گیا ہے کہ نیب کا ڈپٹی چیئرمین، جو وفاقی حکومت کی جانب سے مقرر کیا جائیگا، چیئرمین کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد بیورو کا قائم مقام چیئرمین بن جائے گا،بل میں چیئرمین نیب اور بیورو کے پروسیکیوٹر جنرل کی 4 سال کی مدت بھی کم کر کے 3 سال کر دی گئی ہے۔

Recent Posts

ہر ادارہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار سے باہر جاکر کام کرے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے…

14 mins ago

نیب تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کتنی اور کہاں سے ہوئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو (نیب) نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)…

21 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا جمعہ کو ملک بھر میں عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران…

27 mins ago

دبئی میں حساس کیمروں سے لیس خود کار ٹریفک سگنلز کی نمائش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جدید خود کار ٹریفک سگنلز…

35 mins ago

پاکستانی طالبہ کا جسدِ خاکی چین سے وطن واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بیجنگ…

44 mins ago

مالم جبہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، ایک پولیس جوان شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے مالم جبہ روڈ پر…

60 mins ago