نیویارک(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈین اسٹار کپل شرما کے خلاف امریکا کی عدالت میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق
سائی یو ایس اے انکارپوریشن نامی کمپنی نے کپل شرما کے خلاف 2015ء کے شمالی امریکا کے دورے کے دوران معاہدے کی خلاف ورزی پر مقدمہ دائر کیا ہے۔
کمپنی کے سربراہ امیت جیٹ لی کے مطابق معاملہ ان 6 شوز کا ہے جن پر کپل شرما نے 2015ئ میں شمالی امریکا میں دستخط کیے اور ادائیگی کی۔
امیت جیٹ لی نے کپل شرما پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے پرفارم نہیں کیا اور کوئی جواب نہیں دیا حالانکہ ہم نے عدالت کے سامنے ان سے رابطہ کرنے کی کئی بار کوشش کی۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ یہ مقدمہ ابھی تک نیویارک کی عدالت میں زیرِ التواء ہے اور وہ یقینی طور پر کپل شرما کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔
واضح رہے کہ کپل شرما اس وقت کینیڈا میں ہیں اور جولائی کے دوسرے ہفتے میں نیویارک میں پرفارم کرنے والے ہیں۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل نویں روز کمی ریکارڈ کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ…
اگر اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی طرف میں جاسکتے ہیں، وزیرمملکت خزانہ…
کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…
پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا…
پشاور (قدرت روزنامہ ) پاکستان تحریک انصاف نے 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسے کا…
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ،…