فرح گوگی کا بنی گالا سے تعلق ثابت ہو چکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ فرح گوگی عمران خان کے فرنٹ پرسن کے طور پر کام کرتی رہی ہیں، فرح گوگی کے خلاف شہادتیں موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہیں، لوگوں کی مختلف آرا ہوتی ہے اس کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔کسی ادارے کی طرف سے حکومت کو کوئی شکایت نہیں کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے علم میں نہیں کہ کسی ادارے نے حکومت کو شکایت کی ہو۔راناثناء اللہ نے سابق خاتون اول فرح خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ فرح گوگی کا بنی گالا سے تعلق ثابت ہو چکا ہے۔فرح گوگی کے نام پر مختلف مقامات پر پلاٹ نکل رہے ہیں،انہوں نے اربوں روپے کمائے۔راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ خود جو کچھ انہوں نے کیا اس کا جواب نہیں دیتے۔

دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں اور گالیاں دیتے ہیں۔قانون کو اپنا راستہ لینا چاہئیے اور احتساب کا عمل ہونا چاہئیے۔دوسری جانب فرح خان نے پنجاب کے صوبائی وزرا عطا تارڑ اور ملک احمد خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فرح شہزادی نے صوبائی وزرا کی پریس کانفرنس میں عائد الزامات کو من گھڑت اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ عطا تارڑ اور وزیر قانون ملک احمد خان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا۔
فرح شہزادی کے وکیل اظہر صدیق نے بتایا کہ عطا تارڑ کے خلاف ہتک عزت کا دعوی سول عدالت میں دائر کیا جا رہا ہے کیونکہ صوبائی وزرا نے جس پلاٹ سے متعلق الزام لگایا جا رہا اٴْسے قانونی تقاضے پورے کر کے خریدا گیا۔اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے فرح شہزادی کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کمپنی کا نام لیا جا رہا ہے وہ ایس ای سی پی میں 26 نومبر 2020 سے رجسٹرڈ اور فرح خان اور اٴْن کی والدہ بشرا خان اس کے شئیر ہولڈر ہیں۔

Recent Posts

عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کا معاملہ، عدالت نے ڈی جی ایف آئی کو عدم پیشی پر ٹریول ہسٹری سمیت طلب کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس کی سماعت…

1 min ago

حکومت کی مالیاتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرینگے، سپریم کورٹ،خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کیخلاف درخواست خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کیخلاف درخواست…

4 mins ago

26ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان با ر کو نسل کے ایگز یکٹو کمیٹی نے پا کستان بار…

10 mins ago

صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو منگل کو بلوچستان کا دورہ کریں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو…

19 mins ago

قلات سے اغوا ہونے والا شخص کوئٹہ سے بازیاب

قلات(قدرت روزنامہ)قلات لیویز فورس کی بہت بڑی کارروائی، قلات سے اغواء ہونے والے شخص کو…

26 mins ago

ڈیرہ بگٹی، مسلح افراد اور امن فورس میں فائرنگ کا تبادلہ، 2رضاکار جاں بحق، 5 زخمی

ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)ضلع بارکھان اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقے اوچھڑی میں مسلح افراد اور…

33 mins ago