ملک بھر میں ٹیلی کام اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کا سروس معطلی کا عندیہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ٹیلی کام اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں نے سروس معطلی کا عندیہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری بجلی کی طویل و غیر اعلانہ لوڈشیڈنگ اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر ٹیلی کام اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں نے سروس معطلی کا عندیہ دیا۔
اس حوالے سے جنگ اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو لکھے گئے مشترکہ خط میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے بحران کے باعث ٹیلی کام کمپنیوں کو خدمات جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔طویل لوڈشیڈنگ اور بیک اپ آلات کی درآمد میں رکاوٹ کی وجہ سے ٹاور اور تنصیبات کے لیے بیک اپ بجلی کی مسلسل فراہمی ممکن نہیں رہی۔

جس کے باعث ملک میں ٹیلی کام سروسز اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سروس معطل ہونے کا خدشہ ہے۔ٹیلی کام کمپنیوں نے کہا ہے کہ طویل و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث ان کے لیے سروس کے معیار اور نیٹ ورک کی توسیع سے متعلق لائسنس کی شرائط پوری کرنا مشکل ہو گیا۔دوسری جانب ان کمپنیوں کو ٹیلی کام آلات اور بیک اپ بیٹریاں درآمد کرنے میں بھی مشکلات درپیش ہیں جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دوران سیلولر ٹاورز کو مہنگے ایندھن پر کی گئی گھنٹے بیک اپ فراہم کرنا مشکل ہے۔
ٹیلی کام کمپنیوں نے پی ٹی اے سے اپیل کی ہے کہ طویل لوڈ شیڈنگ اور آلات کی درآمد پر کیس مارجن کا معاملہ متعلقہ اتھارٹیز کے سامنے اٹھایا جائے اور اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے۔خیال رہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 787 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹوں کو لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 سے 18 گھنٹے تک جا پہنچا۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21ہزار213 میگاواٹ ہے۔ جبکہ بجلی کی کل طلب 29 ہزار میگاواٹ ہے۔

Recent Posts

صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو منگل کو بلوچستان کا دورہ کریں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو…

8 mins ago

قلات سے اغوا ہونے والا شخص کوئٹہ سے بازیاب

قلات(قدرت روزنامہ)قلات لیویز فورس کی بہت بڑی کارروائی، قلات سے اغواء ہونے والے شخص کو…

16 mins ago

ڈیرہ بگٹی، مسلح افراد اور امن فورس میں فائرنگ کا تبادلہ، 2رضاکار جاں بحق، 5 زخمی

ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)ضلع بارکھان اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقے اوچھڑی میں مسلح افراد اور…

23 mins ago

کوئٹہ، لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین کی احتجاجی ریلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ فار مسنگ پرسنز اور جبری طور پر لاپتہ کئے گئے اہلخانہ کے زیر…

34 mins ago

تربت، ڈگری کالج روڈ پر اقوام متحدہ کی گاڑی الٹ گئی،ایک شخص زخمی

تربت(قدرت روزنامہ)تربت ڈگری کالج روڈ پر اقوام متحدہ کی گاڑی الٹ گئی،ایک شخص زخمی ہوگئے…

41 mins ago

پنجگور ،ڈکیتی مذاہمت پر فائرنگ ، ایک شخص زخمی، ڈاکو لا کھو ں روپے لے اڑے

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے سریکوران سی پیک روڈ پر واقع عجواہ ہوٹل میں ڈکیتی کی…

47 mins ago