“مصطفیٰ کمال کو الیکشن کمیشن کا بلاوا آگیا”

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے این اے 240 کے ضمنی الیکشن سے متعلق پولیس تفتیش اور انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کو طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقے این اے دو سو چالیس کے ضمنی انتخاب میں بیلٹ پیپرز چوری سے متعلق سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

ایس ایس پی فیصل بصیر نےکمیشن کے روبرو پولیس انکوائری رپورٹ پیش کی، متعلقہ پولیس افسر نے کمیشن کو بتایا کہ بیلٹ پیپرز چھیننے والے پانچ افراد کی نشاندہی کی گئی جن میں سے چار کو گرفتار کیا گیا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ پانچویں بندے کا تعلق پی ایس پی سے ہے اس کو چھپایا گیا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ باقی چار افراد کا تعلق کس جماعت سے ہے؟ جس پر پولیس افسر نے بتایا کہ ان کا تعلق بھی پی ایس پی سے ہے۔

انکوائری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پولیس نفری کی تعداد بھی مناسب نہیں تھی اور وہ جتھے کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی جس کے باعث پریزائیڈنگ آفیسر بھی کنفیوز رہے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس شخص نے بیلٹ پیپرز واپس کیے وہ نامعلوم ہے، اس پرچیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ اصل کام تو معلوم کرنا تھا کہ کون بیلٹ پیپر واپس لے آیا؟۔

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر اور ڈی آر اوز کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس تفتیش اور انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر مصطفی کمال کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا، کمیشن نے استفسار کیا کہ بتایا جائے پی ایس پی کیخلاف کیا کارروائی کی جا سکتی ہے ؟

الیکشن کمیشن نے ڈی آر او اور آر او کو فوری او ایس ڈی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ حالات رہے تو آئی جی کو بھی تبدیل کرسکتے ہیں، آئی جی کو بھی وارننگ پہنچا دیں، بعد ازاں کیس کی سماعت سات جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

Recent Posts

26ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان با ر کو نسل کے ایگز یکٹو کمیٹی نے پا کستان بار…

2 mins ago

صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو منگل کو بلوچستان کا دورہ کریں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو…

11 mins ago

قلات سے اغوا ہونے والا شخص کوئٹہ سے بازیاب

قلات(قدرت روزنامہ)قلات لیویز فورس کی بہت بڑی کارروائی، قلات سے اغواء ہونے والے شخص کو…

18 mins ago

ڈیرہ بگٹی، مسلح افراد اور امن فورس میں فائرنگ کا تبادلہ، 2رضاکار جاں بحق، 5 زخمی

ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)ضلع بارکھان اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقے اوچھڑی میں مسلح افراد اور…

25 mins ago

کوئٹہ، لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین کی احتجاجی ریلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ فار مسنگ پرسنز اور جبری طور پر لاپتہ کئے گئے اہلخانہ کے زیر…

36 mins ago

تربت، ڈگری کالج روڈ پر اقوام متحدہ کی گاڑی الٹ گئی،ایک شخص زخمی

تربت(قدرت روزنامہ)تربت ڈگری کالج روڈ پر اقوام متحدہ کی گاڑی الٹ گئی،ایک شخص زخمی ہوگئے…

44 mins ago