طالبان کا لباس سادہ لیکن وہ انتہائی ذہین اور قابل،اگریہ کام ہو گیا تو پاکستان کو نقصان ہو گا،وزیر خارجہ

(قدرت روزنامہ)طالبان کا لباس سادہ لیکن وہ انتہائی ذہین اور قابل،اگریہ کام ہو گیا تو پاکستان کو نقصان ہو گا،وزیر خارجہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں کہا کہ افغانستان میں خانہ جنگی سے بچنے کے لیے پاور شئیرنگ کی تجویز دیں گے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان محدود وسائل میں مہاجرین کو سنبھال رہے ہیں،ہم اب مہاجرین کو نہیں سنبھال سکتے ،ہم چاہتے 30 لاکھ مہاجرین واپس اپنے وطن جائیں افغانستان کی موجودہ صورتحال سے کالعدم ٹی ٹی پی کو تقویت مل سکتی ہے،کالعدم ٹی ٹی پی مضبوط ہوگی تو پاکستان کو نقصان ہوگا ترکی کا افغانستان کے مستقبل میں اہم کردار ہوگا استنبول پراسس میں افغان امن عمل سے متعلق اچھے اقدامات اٹھائے گئے ،ایران کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہوگئے ہیں،سرحدوں پر جھڑپوں کے بجائے تجارتی مارکیٹیں کھل گئی ہیں، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں، کل تاجکستان اور ازبکستان روانہ ہورہا ہوں،پاکستان کا موقف ہے کہ افغانستان سے فوجی انخلا مرحلہ وار ہو امریکہ کہتا ہے کہ محفوظ انخلا ہماری ترجیح ہے ،امن قائم کرنے والوں کا ساتھ دیں گے، افغانستان کی صورتحال سنگین ہورہی ہے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرانا جائز نہیں اشرف غنی طالبان کے ساتھ بیٹھے کو تیار ہیں،طالبان کا لباس سادہ لیکن وہ انتہائی ذہین اور قابل ہیں،پاکستان کو نئی بدلتی صورتحال کے لیے تیار ہونا پڑے گا،بھارت افغان امن عمل کو خراب کررہا ہے،افغانستان میں شورش بھارت کے مفاد میں ہے،بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں عدم استحکام رہے، . .

متعلقہ خبریں