طالبان کا لباس سادہ لیکن وہ انتہائی ذہین اور قابل،اگریہ کام ہو گیا تو پاکستان کو نقصان ہو گا،وزیر خارجہ

(قدرت روزنامہ)طالبان کا لباس سادہ لیکن وہ انتہائی ذہین اور قابل،اگریہ کام ہو گیا تو پاکستان کو نقصان ہو گا،وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں کہا کہ افغانستان میں خانہ جنگی سے بچنے کے لیے پاور شئیرنگ کی تجویز دیں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان محدود وسائل میں مہاجرین کو سنبھال رہے ہیں،ہم اب مہاجرین کو نہیں سنبھال سکتے ،ہم چاہتے 30 لاکھ مہاجرین واپس اپنے وطن جائیں افغانستان کی موجودہ صورتحال سے کالعدم ٹی ٹی پی کو تقویت مل سکتی ہے،کالعدم ٹی ٹی پی مضبوط ہوگی تو پاکستان کو نقصان ہوگا ترکی کا افغانستان کے مستقبل میں اہم کردار ہوگا استنبول پراسس میں افغان امن عمل سے متعلق اچھے اقدامات اٹھائے گئے ،ایران کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہوگئے ہیں،سرحدوں پر جھڑپوں کے بجائے تجارتی مارکیٹیں کھل گئی ہیں،

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں، کل تاجکستان اور ازبکستان روانہ ہورہا ہوں،پاکستان کا موقف ہے کہ افغانستان سے فوجی انخلا مرحلہ وار ہو امریکہ کہتا ہے کہ محفوظ انخلا ہماری ترجیح ہے ،امن قائم کرنے والوں کا ساتھ دیں گے، افغانستان کی صورتحال سنگین ہورہی ہے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرانا جائز نہیں اشرف غنی طالبان کے ساتھ بیٹھے کو تیار ہیں،طالبان کا لباس سادہ لیکن وہ انتہائی ذہین اور قابل ہیں،پاکستان کو نئی بدلتی صورتحال کے لیے تیار ہونا پڑے گا،بھارت افغان امن عمل کو خراب کررہا ہے،افغانستان میں شورش بھارت کے مفاد میں ہے،بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں عدم استحکام رہے،

Recent Posts

اللہ کرے عمران خان اے پی سی میں شرکت کے بیان پر قائم رہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اےپی سی…

3 mins ago

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں جاری ہڑتال کی کال واپس لے لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں جاری ہڑتال کی…

60 mins ago

پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ اووربلنگ،ایف آئی اے نے انکوائری کا آغاز کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ اووربلنگ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے…

1 hour ago

گزشتہ ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ ہوشربا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے حکومتی قرضوں سے متعلق…

1 hour ago

بانی پی ٹی آئی کا رویہ اورسوچ غیر سیاسی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لگتا ہے بانی پی…

1 hour ago

شاہد خاقان عباسی اورمولانا فضل الرحمان کا مہنگائی اور بدامنی پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل…

1 hour ago