غلط سائیڈ پر گاڑی چلانے والی خاتون کو ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں دینا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ) ’چوری اورپھر سینہ زوری‘، کراچی میں غلط سائیڈ پر گاڑی چلانے والی خاتون کو ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں دینا مہنگا پڑ گیا، پولیس اہلکار نے خاتون سمیت گاڑی کو لفٹر سے اُٹھا کر تھانے منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں تبت سینٹرپرپریڈی کے سیکشن آفیسرانسپکٹرامیر منہاس نے بتایا کہ وہ اپنے معمول کے مطابق صدرکے علاقے میں فرائض سرانجام دے رہے تھے کہ اسی دوران انہیں تبت سینٹر پرشہری کی بدتمیزی کی اطلاع ملی، جب وہ وہاں پہنچے توایک کارسوارخاتون ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو تضحیک آمیز رویے کا نشانہ بنارہی تھی، انہوں نے جب معلومات حاصل کیں تو پتہ چلا کہ خاتون تبت سینٹر سے ریگل کی جانب رانگ سائیڈ آرہی تھیں اورروکنے پراپنی غلطی ماننے کے بجائے برہم ہوگئیں اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی شروع کردی۔

امیرمنہاس نے مزید بتایا کہ جب وہ وہاں پہنچے تو خاتون کے ساتھ بیٹھے مرد نے انھیں بھی مغلظات بکنا شروع کردیں جس پرفوری کارروائی کرتے ہوئے لفٹرکے ذریعے ان کی گاڑی اٹھالی اور انھیں پریڈی تھانے منتقل کردیا گیا، موقع پر موجود شہری بھی تمام تر واقعہ نہ صرف دیکھتے رہے بلکہ کئی شہریوں نے موبائل فون سے ویڈیو بھی بنائیں اور وائرل کردیں۔
ویڈیو میں شہری ٹریفک پولیس کے اہلکاروں اور امیر منہاس کے رویے کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں اور خاتون کی غلطی بتارہے ہیں۔ سیکشن آفیسر کا کہنا تھا کہ تھانے لے جاکر ٹریفک پولیس کی جانب سے خاتون کا چالان کردیا گیا ، بعدازاں خاتون نے تھانے میں اپنے رویے پرمعافی مانگی اورتحریری معافی نامہ بھی جمع کرایا جس کے بعد ان کے خلاف مزید کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ خواتین کی بدتمیزی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں، جس کے بعد عوام کی جانب سے اِن پڑھی لکھی خواتین پر تنقیدبھی کی گئی اور سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ ایک صارف عمر فاروق نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ اس اشرافیہ کا چہرہ ہے جو سب سے زیادہ شور مچاتی ہے اور متاثر ہونے کا ڈھونگ تو رچاتی ہے لیکن پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی معاونت بھی کرتے ہیں‘۔
انھوں نے کہا کہ ’یہ وہ ہیں جو سمجھتے ہیں کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں‘۔ایک صارف ایم اے خان ترین کا کہنا تھا کراچی پولیس والوں کو عزت احترام دینا چاہیے۔ انھوں نے کہا ’اس بدتمیز عورت کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ پاکستان سے ایسی مغرور اور دولت مند عورتوں کا غرور ختم ہو سکے۔‘

Recent Posts

علی امین گنڈا پورآخر تھے کہاں؟وزیراعلیٰ کے پی نے خود بتادیا

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا ڈراپ سین ہوگیا۔…

13 mins ago

وزیراعلیٰ گنڈاپور نے ڈی چوک کے بجائے کے پی ہاؤس جانے کی وجہ بھی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور24گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بالآکر…

17 mins ago

بیرسٹر سیف کا احتجاج کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکار سے متعلق بڑا انکشاف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران…

59 mins ago

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے. وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین…

1 hour ago

ماہرہ شرما ایوارڈ شو میں سٹیج کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر پڑیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریئیلیٹی شو بگ باس کی مشہور کنٹیسٹنٹ ،اداکارہ و ماڈل ماہرہ…

1 hour ago

تشدد کا راستہ اختیار کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تشدد اور دہشتگردی…

2 hours ago