سعودی حکومت کا رواں سال حج کے موقع پر غلافہ کعبہ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)سعودی حکومت نے رواں سال حج کے موقع پر غلافہ کعبہ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا . عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں جاری سعودی شاہی فرمان میں کہا گیا ہیکہ اس بار غلافہ کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کیاجائیگا .

خیال رہے کہ غلافہ کعبہ حج کے موقع پر 9ذی الحجہ کو تبدیل کیا جاتا ہے . دوسری جانب سعودی وزیر داخلہ اور حج کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف نے حج سکیورٹی فورس کی تیاریوں کی جائزہ لیا ہے . انہوں نے عازمین حج کی خدمت پر مامور تمام سکیورٹی اداروں کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے . حج کی امن کمیٹی کے سربراہ جنرل محمد البسامی نے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام اداروں کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی ہے .

. .

متعلقہ خبریں