جلد ہی قوم کیلئے اچھے دن آئیں گے، میاں نواز شریف نے خوشخبری سنا دی

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کی مکمل کوششیں کررہی ہے،معاشی صورتحال یقینا مشکلات سے دوچار ہے لیکن جلد ہی قوم کیلئے اچھے دن آئیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار

یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے چیئرمین شہزاد علی ملک اورنوجوان تاجررہنما مومن علی ملک سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے ان سے لندن میں ملاقات کی اس موقع پر سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔شہزاد علی ملک نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو ملکی تجارت وصنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی ذمہ دار سابقہ تحریک انصااف کی حکومت ہے جس نے اپنی ناتجربہ کاری سے ملک ک امعاشی مستقبل داؤ پر لگا،دیااس وقت معاشی صورتحال یقینا مشکلات سے دوچار ہے اورپیٹرول کی قیمت مزید بڑھنے سے مہنگائی بھی بڑھی ہے جنہیں موجودہ حکومت حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔میاں نوازشریف نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک بھر کے تاجروں اور صنعتکاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے، وزیراعظم میاں شہبازشریف اپنی کابینہ کے ساتھ ملکر معاشی حالات کو بہتر بنانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کی مکمل کوششیں کررہی ہے،معاشی صورتحال یقینا مشکلات سے دوچار ہے لیکن جلد ہی قوم کیلئے اچھے دن آئیں گے۔

Recent Posts

چینی صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو کس بات کی مبارکباد دی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی…

3 mins ago

بالی وڈ کپل عالیہ بھٹ، رنبیر کپور کتنے امیر،دونوں میں کون زیادہ دولت مند ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کے خوبصورت اور کامیاب کپل عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور…

4 mins ago

عظمیٰ بخاری کی نازیبا فیک ویڈیو سے میری بیٹی کا کوئی تعلق نہیں: جاوید اقبال

لاہور(قدرت روزنامہ)فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی نازیبا…

17 mins ago

عمران خان نے سعودی اور بلغاری سیٹ ناجائز طریقے سے حاصل کیا، توشہ خانہ کا ضمنی چالان تیار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے…

31 mins ago

کراچی: جعلی دستاویزات پر پاکستان آکر جرمنی جاتے ہوئے 3 افغان خواتین گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ )امیگریشن کے عملے نے جعلی میڈیکل اور کاروباری دستاویزات پر پاکستان آکر کراچی…

36 mins ago

نئے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک کون ہیں ؟ اہم معلومات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو…

42 mins ago