شکاگو میں امریکی یوم آزادی کی پریڈ کے دوران فائرنگ، متعدد افراد ہلاک

شکاگو(قدرت روزنامہ) شکاگو میں امریکی یوم آزادی کی پریڈ کے دوران فائرنگ، متعدد افراد ہلاک . تفصیلات کے مطابق امریکا کے مشہور شہر شکاگو میں امریکی یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ پریڈ کے دوران دلخراش واقعہ پیش آیا ہے .

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شکاگو میں منعقدہ یوم آزادی کی پریڈ کے دوران ایک نامعلوم شخص نے قریبی عمارت کی چھت سے شرکاء پر فائرنگ کھول دی .

فائرنگ کے نتیجے میں آخری اطلاعات تک 6 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ فائرنگ کے واقعہ میں 2 درجن سے زائد افراد کے زخمی ہو جانے کی بھی اطلاعات ہیں . امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد پولیس کو حملہ آور کی جانب سے استعمال کیا گیا اسلحہ تو مل گیا، تاہم حملہ آور تاحال گرفتار نہ کیا جا سکا .

. .

متعلقہ خبریں