پشاورمیں 11 سال کی بچی کومبینہ جنسی زیادتی کے بعدقتل کردیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پشاورمیں 11 سال کی بچی کومبینہ جنسی زیادتی کے بعدقتل کردیاگیا . بچی کی لاش ریل کی پٹڑی سے ملی ہے .

واقعے کیخلاف بچی کے لواحقین نے لاش سڑک پراحتجاج کیا . پولیس ذرائع کے مطابق کینٹ ریلوے سٹیشن کوارٹرکی حدودمیں بچی مبینہ زیادتی کے بعدقتل کردیاگیا .

بچی کل شام سودا لینے گھر سے نکلی، واپس نہیں آئی ،رات کو پٹڑیوںسے لاش ملی،بچی کا نام ماہ نور منظور بتایا جا رہا ہے،جوپنجاب کی رہائشی ہے،بچی کی عمر 11 سال ہے ان کے والد گھر میں پاپڑ بنا کر بیچتا تھا ، جنسی زیادتی اورقتل کی تصدیق میڈیکل رپورٹ کے بعد ہوگی،واقعے کے خلاف بچی کے لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کردیاہے ، مظاہرین کاکہناتھا کہ بچی سودا سلف لینے گئے پھر واپس نہیں آئی .

ہمیں انصاف دیا جائے، بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیوں کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں