وزیراعظم کا یوٹیلیٹی اسٹورز پرغریب عوام کو5 اشیاء پر بڑا ریلیف پیکج دینےکا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف نے غریب عوام کو 5 اشیاء پر بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، آٹا، چینی، گھی، دالوں اور چاول پر سبسڈی کیلئے 68 ارب 22 کروڑ سے زائد رقم مختص کی گئی ہے، وزیراعظم پیکج کی سمری کی منظوری ای سی سی اور کابینہ سے لی جائے گی۔ دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے غریب عوام کو آٹا، چینی، گھی، دالوں اور چاول سمیت 5 اشیاء پر بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت آئندہ ایک سال کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی کیلئے 68 ارب 22 کروڑ سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر وزارت صعنت وپیداوار نے ریلیف پیکج کی منظوری کیلئے سمری تیار کرلی ہے، بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے غریب عوام کیلئے 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی مزید ایک سال کیلئے جاری رہے گی۔

سبسڈی کیلئے مالی سال 2022-23 میں 68 ارب 2 کروڑ 40 لاکھ روپے رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، وزیراعظم پیکج کی سمری کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی اور وفاقی کے اجلاس میں لی جائے گی۔

مزید برآں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا گیا تمام ایجنڈا منظور کرلیا گیا ہے، لوڈمینجمنٹ پلان پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی،کابینہ اجلاس کو توانائی کے مختلف تاخیری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، کابینہ کو زیرتکمیل منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب تھرمل منصوبہ 26 ماہ تاخیر کا شکار رہا، بجلی بنانے کے لئے وزارت توانائی کی کابینہ میں تجویز، بجلی بنانے کیلئے امپورٹڈ ایندھن کے بجائے مقامی وسائل کو استعمال کیا جائے۔
ایس ای سی پی کے آڈٹ کیلئے آڈیٹرز کی تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔ اسی طرح اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 13 جون کے فیصلوں اور قانون سازکمیٹی کے 29 جون کے فیصلوں کی توثیق کی گئی، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔

Recent Posts

عظمیٰ بخاری کی نازیبا فیک ویڈیو سے میری بیٹی کا کوئی تعلق نہیں: جاوید اقبال

لاہور(قدرت روزنامہ)فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی نازیبا…

9 mins ago

عمران خان نے سعودی اور بلغاری سیٹ ناجائز طریقے سے حاصل کیا، توشہ خانہ کا ضمنی چالان تیار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے…

23 mins ago

کراچی: جعلی دستاویزات پر پاکستان آکر جرمنی جاتے ہوئے 3 افغان خواتین گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ )امیگریشن کے عملے نے جعلی میڈیکل اور کاروباری دستاویزات پر پاکستان آکر کراچی…

27 mins ago

نئے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک کون ہیں ؟ اہم معلومات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو…

34 mins ago

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری (ڈی جی آئی ایس آئی) سنبھالیں گے

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری (ڈی جی آئی…

45 mins ago

پاکپتن میں ڈکیتی کے دوران 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا ہولناک واقعہ

پاکپتن (قدرت روزنامہ)پاکپتن میں دوران ڈکیتی ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا…

56 mins ago