مالی سال 2021-22ئ کے دوران 48 ارب ڈالر کا ریکارڈ تجارتی خسارہ رہا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مالی سال 2021-22ئ کے دوران 48 ارب ڈالر کا ریکارڈ تجارتی خسارہ کیا گیا ہے . ادارہ شماریات نے مالی سال 2021-22ئ کے تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیئے .

اعدادوشمار کے مطابق بارہ ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 55.29 فیصد اضافہ ہوا . گذشتہ سال درآمدات 80 ارب ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں، .

جولائی تا جون کیدوران برآمدات 31 ارب 76 کروڑ ڈالرز رہیں، ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں درآمدات میں 41.93 فیصد اضافہ ہوا .

اس عرصے میں برآمدات میں 25.51 فیصد اضافہ ہوا . مئی کی نسبت جون میں تجارتی خسارے میں 33.42 فیصداضافہ ہوا . جون 2022 میں تجارتی خسارہ 4 ارب 83 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا . جون میں درآمدات 7 ارب 72 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں . اس عرصے میں برآمدات 2 ارب 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہیں .

. .

متعلقہ خبریں