سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی منحرف ارکان کی اپیلوں پر سماعت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی منحرف ارکان کی اپیلوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے امیدوار پرویز الہٰی نے انتخاب کے روز اجلاس سے بائیکاٹ کر دیا تھا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ انحراف چھوٹی بات نہیں یہ انسان کے ضمیر کا معاملہ ہے۔
پی ٹی آئی کے ممبر ہوتے ہوئے آپ نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیئے۔ چیف جسٹس نے قرار دیاکہ سپریم کورٹ آرٹیکل 63 اے کی تشریح میں انحراف کو پہلے ہی کینسر قرار دے چکی ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کی جماعت نے اجلاس سے بائیکاٹ کیا تو آپ نے شرکت کیوں کی؟ جسٹس محمد علی مظہر نے قرار دیا کہ پی ٹی آئی کے ممبر ہوتے ہوئے آپ نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیئے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی منحرف ارکان کی اپیلوں پر آج سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ عائشہ نواز اور عظمیٰ کاردار سمیت دیگر نے الیکشن کمیشن کا ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے، الیکشن کمیشن نے پارٹی کی جانب سے ریفرنس دائر کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کیا تھا،بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ارکان نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا،ادھر تین روز قبل سپریم کورٹ نے وزیراعلی پنجاب کے رن آف الیکشن سے متعلق کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کیا،تحریک انصاف کی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کا تحریری حکمنامہ جاری کیا گیا۔
سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ تحریری حکمنامہ 10 صفحات پر مشتمل ہے۔ تحریری حکمنامے کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کا سکینڈ پول 22 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔ تحریک انصاف کی درخواست نمٹائی جاتی ہے،جبکہ فریقین کی یقین دہانی کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے حکم میں ترمیم کر ہے ہیں۔ تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے سکینڈ پول کو ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی چیئر کریں گے۔

Recent Posts

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)نو مئی کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس کے 10 ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔…

3 hours ago

روس میں بیٹیوں کی پرورش والد کے بغیر کیوں کی جاتی ہے؟

روس (قدرت روزنامہ)دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جہاں والدین اور اولاد کے درمیان کچھ…

3 hours ago

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارِ اطمینان، شعیب شاہین کی تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان…

3 hours ago

انوار الحق، فیصل واوڈا کا سینیٹ میں حکومت یا اپوزیشن کسی بھی بینچ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تاحال اپوزیشن یا حکومتی بینچز میں…

3 hours ago

جنرل صاحب یقین دہانی کروائیں تحقیقات کرنے والے ججز کے رشتے داروں کو اغوا نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ…

4 hours ago

’مہربانو! آپ نے ہنسنا نہیں، عظمیٰ! آپ نے رونا نہیں’، ٹی وی پروگرام کا یہ کلپ کیوں وائرل ہوا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما مہربانو قریشی اور وزیر…

4 hours ago