سکردو ہوائی اڈے کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) اسکردو ہوائی اڈے کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کے بعد عالمی پروازوں کی آمد بھی ہوسکے گی۔اسکردو ایئرپورٹ کے حوالے سے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے ایوی ایشن ڈویثرن کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ اس اقدام کی بدولت عالمی پروازوں کی آمد سے سیاحت کو فروغ اور زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا، اسکردو میں صرف ڈومیسٹک پروازوں کے لیے ایئرپورٹ موجود ہے۔سی اے اے نے بتایا کہ اسکردو کو پاکستان میں عالمی پروازوں کے روٹس سے جوڑنا ہے۔اس ضمن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کا

مزید کہنا ہے کہ اسکردو ایئرپورٹ معاہدوں کے تحت نامزد غیر ملکی ائیرلائنز کے لیے دستیاب ہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ ساڑھے 7ہزار فٹ بلندی پر قائم اسکردو ایئرپورٹ بلند ترین ایئرپورٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔ بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کے لیے اس ایئرپورٹ پر رواں سال کے آغاز سے کام جاری ہے۔

Recent Posts

امید ہے الیکشن کمیشن اب ہمارے انٹراپارٹی انتخابات قبول کرلیگا، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ امید ہے الیکشن کمیشن ہمارے…

8 mins ago

کب ریٹائر ہوں گا پتا نہیں ،انفرادی ریکارڈز کو اہمیت نہیں دیتا : رونالڈو

ریاض (قدرت روزنامہ ) پرتگال کے شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے…

17 mins ago

وزیراعظم نے انگلش ٹیم کو وی وی آئی پی کا درجہ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ٹیسٹ سیریز کیلئے دورہ پاکستان پر آئی انگلش ٹیم کو وزیراعظم…

20 mins ago

پنجاب حکومت تشدد پھیلانے والوں سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاکہنا ہے کہ پنجاب حکومت…

25 mins ago

پی سی بی نے بابراعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا عہدے…

29 mins ago

مسلسل پانچویں بارپیٹرول کی قیمتوں میں کمی پر ٹرانسپورٹ کے کرایوں بھی کمی کی جا رہی ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ مسلسل پانچویں بار پیٹرول…

33 mins ago