بھارتی طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

کراچی (قدرت روزنامہ) دہلی سے دبئی جانے والے بھاتی طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں 100 سے زائد مسافرسوار ہیں .

بھارتی طیارے بوئنگ 737 میں فنی خرابی ہوئی جس کے بعد کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا . کپتان نے کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی . اجازت ملنے پر طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا .
طیارے کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے تاہم طیارے میں موجود کسی بھی مسافر کو اترنے کی اجازت نہیں ہے . چند روز قبل بھی صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے خلیجی ملک قطر کے دارالخلافہ دوحہ جانے والی غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز کو فنی خرابی کی وجہ سے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی تھی . قطر ائیرویز کی شیڈول پرواز کیو آر 629 نے صبح 9 بج کر 43 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے دوحہ کے لیے ٹیک آف کیا ، طیارہ آدھا سفر طے کرنے کے بعد اپنی منزل کی طرف رواں دواں تھا کہ اس دوران پاکستان سے ایران کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی بوئنگ 777 طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی .

رابطہ کرنے پر کنٹرول ٹاور نے کپتان کو پرواز کو کراچی لے جانے کا مشورہ دیا ، بوئنگ 777 طیارہ کراچی ائیر پورٹ پر بحفاظت لینڈ کرگیا، طیارے میں 200 مسافر سوار تھے جو محفوظ رہے . جب کہ رواں برس 5 جنوری کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے سعودی عرب کیلئے اڑان بھرنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچی تھی ، اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والے پرواز نے جیسے ہی ٹیک آف کیا تو اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی ، جس کے باعث طیارے کے کپتان کو فوری طور پر ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرنا پڑا جس میں پرواز کی دوبار لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی ، جس کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرولر نے جہاز کے پائلٹ کو فوری طور پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت دی .

. .

متعلقہ خبریں