70 سالہ بوڑھی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

اوکاڑہ(قدرت روزنامہ) نہ زمین پٹھی نہ آسمان گرا، 70 سالہ بوڑھی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا . میڈیا رپورٹس کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ 13 ون اے ایل کی رہائشی 70 سالہ بوڑھی خاتون کو نامعلوم شخص نے گھر چھوڑنے کے بہانے موٹرسائیکل پر بٹھایا .

ملزم نے خاتون کو ساتھ لے جا کر نہ صرف زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ اس سے نقدی بھی چھین لی جس کا مقدمہ تھانہ صدر اوکاڑہ میں درج ہوا .
ارشد نامی شخص سکنہ بہاولنگر کی تصویر پر متاثرہ بوڑھی خاتون نے شبہ ظاہر کیا . پولیس نے مشتبہ شخص کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بلایا،پولیس وین میں ملزم کو فرانزک سائنس لیبارٹری لاہور لے جایا گیا . بتایا گیا ہے کہ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا .

نامعلوم افراد نے ملزم کو پولیس سے چھڑا لیا . دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے ملزم ہلاک ہوا .

دوسری جانب فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (ایف آئی سی) کے گارڈ بابر نے منیر آباد کی رہائشی خاتون کی عصمت دری کی اورکسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں . پولیس تھانہ سول لائن فیصل آباد میں مدعیہ سلمیٰ بی بی کی جانب سے درج کروائی جانیوالی ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ ماہ 6 جون کو فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (ایف آئی سی) کے گارڈ بابر ساکن 65 گ ب نے اسے ڈاکٹر سے چیک اپ کروانے اور ادویات لیکر دینے کے بہانے بلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا .
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے خاتون سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے کر انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی . وزیر اعلیٰ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی اورمتاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے . انہوں نے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں اوراصل حقائق منظر عام پر لانے جائیں .

. .

متعلقہ خبریں