پنجاب کےاسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی کردیا ہے: چودھری پرویز الہی

(قدرت روزنامہ)اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کی گئی . جس میں انھوں نے بتایا کہ دی پنجاب کمپلسری ٹیچنگ قرآن بل پاس ہونا تاریخی کام ہے اور اس سلسلے میں متحدہ علماء بورڈ اور مختلف مکاتب فکر نے مدد دی .

پنجاب کےسرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی کردیا ہے . اسپیکرپنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل سے ہی مسلمان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتے ہیں . قرآن بل آئندہ آنے والی نسلوں کےلئے ہوگا اور مستقبل میں اس کا فائدہ ہوگا . تمام مکاتب فکر کےعلما اکٹھے بیٹھ کر متفقہ قرآن کا ایک ترجمہ کیا جس کولاگو کریں گے . انھوں نے کہا کہ قرآن بل قانون کا اثرملک کی بنیادوں پرہوگا اور یہ مضبوط کرنے اور وحدت کا سنگ بنیاد ہے . پرویز الہی نے کہا کہ جب بنیاد مضبوط ہوگی توعمارت خود بخود بہتر اور خوبصورت ہوگی . قرآن پرعمل کرکے ملک اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتاہے . پرویز الہی نے مزید بتایا کہ قرآن ٹیچنگ پروگرام بھی جلد شروع کررہے ہیں اور جب بھی حضور ﷺ کا نام آئے گا تو خاتم النبین ﷺ ساتھ لکھا جائےگا . جو کہتے ہیں کہ نبوت جاری ہے لیکن اس بل میں سب واضح طورپر لکھ دیا گیا ہے . پرویز الہی نے بتایا کہ بھارت کے متعدد لوگوں نےرابطہ کرکے کہا کہ پاکستان بننا واقعی ایک عظیم کارنامہ ہے . اسرائیل زبردستی ملک بنا اور پاکستان کے لیے انتخاب کرکے اس کا قیام عمل میں لایا گیا . . .

متعلقہ خبریں