بابرغوری 7 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کو 7 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا . بابر غوری کو آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں منتظم جج نے سابق وفاقی وزیر کا ریمانڈ منظور کیا .

بابر غوری کا کہنا ہے کہ مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں .
وطن واپسی کیلئے ضمانت کرائی تھی . مجھے اس مقدمہ کا پتہ نہیں تھا، نہ ہی کوئی نوٹس ملا . مقدمہ میرے پاکستان سے جانے کے بعد درج کیا گیا . بابر غوری نے مزید کہا کہ میری والدہ شدید علیل ہیں،دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر وطن واپس آیا ہوں . قبل ازیں سابق وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ بابرغوری کی گرفتاری کے معاملے میں ان کی بیٹی نے عدالت سے رجوع کیا ، سندھ ہائی کورٹ میں ایئرپورٹ سے گرفتار کیے گئے سابق وفاقی وزیربابرغوری کی گرفتاری کے معاملے میں توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی ، سندھ ہائی کورٹ نے درخواست پرفوری سماعت کی استدعا منظور کرلی .

قبل ازیں پولیس نے ایم کیو ایم رہنماء بابر غوری کی انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں باقاعدہ طور پر گرفتار ظاہر کی ، بابر غوری کی گرفتاری سائٹ سپر ہائی وے تھانے کے مقدمے میں ظاہر کی گئی ، پولیس ذرائع نے انکشاف کیا کہ بابر غوری کو ریاست کے خلاف مجرمانہ سرگرمیوں کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ، بابر غوری کے خلاف ایف آئی آر نمبر 354 سال 2015 میں ان کی جلاوطنی کے دنوں میں درج کی گئی تھی . خیال رہے کہ پیر کی رات کو سندھ پولیس کی جانب سے کراچی ائیرپورٹ پر بڑی سیاسی گرفتاری کی گئی ، ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کو گرفتار کیا گیا ، متحدہ رہنما 2015 سے بیرون ملک مقیم تھے، پیر کے روز انہیں پاکستان واپسی پر کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں