بڑی عید کا بڑاتحفہ، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عوام کے لیے زبردست خوشخبری آگئی،حکومت نے عید پر ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا . ٹوئنٹی فور نیوز کے ذرائع وزارت توانائی کے مطابق حکومت نے اضافی تیل اور گیس کا انتظام کرلیا ہے اور ضرورت کے مطابق ہی پلانٹس چلائے جائیں گے، عید کی تعطیلات کے دوران دفاتر، فیکٹریاں، دکانیں بند ہونے سے بجلی کی طلب میں واضح کمی ہوگی .

خیال رہے کہ وزیراعظم نے عیدالاضحیٰ پر 5 چھٹیوں (جمعہ 8 جولائی سے منگل 12 جولائی) تک کی منظوری دی ہے .

. .

متعلقہ خبریں