لاپتا افراد کے معاملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، بی این پی رہنما کا وزیراعظم کا دو ٹوک پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ہاشم نوتیزئی نے وزیراعظم کو واضح پیغام میں کہا ہے کہ لاپتا افراد کےمعاملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے .

تفصیلات کے مطابق اے ار وائی نیوز پر وزیر مملکت برائے توانائی ہاشم نوتیزئی کا انٹرویو نشر ہونے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے تین رکنی وفد سے ملاقات کی .

ملاقات میں وزیرمملکت برائے توانائی ہاشم نوتیزئی اور سینیٹر محمد قاسم بھی شریک ہوئے .

دوران ملاقات بی این پی وفد نے وزیراعظم کو واضح کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اس پر جلد قانون سازی چاہتےہیں .

جس پر شہبازشریف نے وفد کو یقین دہانی کروائی ہے کہ مشاورت کے بعد بل تیار کرکے قومی اسمبلی میں لایا جائےگا .

یاد رہے گزشتہ روز وزیرمملکت ہاشم نوتیزئی نے اے ار وائی نیوز کو انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر جبری گمشدگی کے بل پر قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے اگر حمایت نہ کی گئی تو پھر ہم حکومت سے ازاد ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں