دعا زہرا کیس: گرفتار نکاح خواں اور گواہ نے ضمانت کی درخواست دائر کردی

کراچی (قدرت روزنامہ) دعا زہرا کے مبینہ اغوا کیس میں گرفتار نکاح خواں غلام مصطفی اور گواہ اصغر نے ضمانت کی درخواست دائر کردی .

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی میں دعا زہرا کے مبینہ اغوا کیس میں گرفتار نکاح خواں غلام مصطفی اور گواہ اصغر نے ضمانت کی درخواست دائر کردی .

درخواست گزار نے کہا کہ پولیس کی جانب سے کیس کا سی کلاس چالان پیش کیا گیا ہے ،پولیس نے ہمیں مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کر رکھی ہے .

عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے ، عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت 7 جولائی کو مقرر کردی .

یاد رہے نکاح خواں غلام مصطفیٰ اور گواہ اصغر عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں .

گذشتہ روز دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ منظرعام پر آئی تھی، جس میں میں بتایا گیا تھا کہ دعا زہرا کی جسمانی عمر14سے15سال ، دانتوں کی عمر13 سے 15 سال اور ہڈیوں کی عمر 16 سے 17 سال ہے .

رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ کی مشاورت سے طے پایا عمر 15 سے 16 سال بنتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں