سولر پینل کا معاملہ : سیلمان شہباز کا سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو نوٹس

کراچی (قدرت روزنامہ) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سولر پینل معاملے پر سیلمان شہباز کے نوٹس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سلمان شہباز بتائیں ان کی اپنی حیثیت کیا ہے؟

تفصیلات کے مطابق سولر پینل معاملے پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو سیلمان شہباز نے نوٹس بھجوادیا .

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیلمان شہباز کی جانب سے مجھے نوٹس بھیجا گیا ہے، جس کا میں خیرمقدم کرتا ہوں .

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سیلمان شہباز بتائیں ان کی اپنی حیثیت کیا ہے؟ جو شخص خود ملک سے مفرور ہو وہ دوسروں کو نوٹس بھیج رہے ہیں .

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ میں سولر پینل کے متعلق اپنے موقف پر قائم ہوں، شریف خاندان ایک کاروباری مافیا ہے،جو ملک کو بھی محض اپنے کاروبار کے لیے استعمال کررہا ہے .

یاد رہے عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ کابینہ کی جانب سے سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترکی سے ملکی تعلقات بہتر کرنے کی بجاء شہباز شریف نے دورے میں اپنے بیٹے سیلمان شہباز کے سولر انرجی کے معاہدے کروائے اور اب سیلمان کی کمپنی سے سولر خریدے جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں