سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا بچے کی بازیابی کیس میں دعا زہرا کا تذکرہ

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا بچے کی بازیابی کیس میں دعا زہرا کا تذکرہ ہوا ، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ڈی ایس پی شوکت شاہانی سے کہا دعا زہرا کیس میں تو آپ نے مہربانی کردی ، اس کیس میں بھی تو مہربانی کریں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا بچے کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی ، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ لاپتا بچے کی بازیابی کے لیے آپ کچھ نہیں کررہے۔

جس پر ڈی ایس پی شوکت شاہانی نے عدالت کو بتایا کہ میں نے زہرا کیس میں اچھی تفتیشی کی ہے تو جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ دعا زہرا کیس میں تو آپ نے مہربانی کردی ہے، ہم نے دیکھا ہے آپ نے کیا تفتیش کی ہے۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس میں کہا کہ اس کیس میں بھی تو مہربانی کریں۔

دعا زہرا کیس کے تفتیشی افسر شوکت شاہانی نے سندھ ہائیکورٹ میں غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ دعا زہرا کیس اغوا کا کیس نہیں بنتا، اس لیے سی کلاس کیا ہے، دعا زہرا کیس میں کوئی عینی شاہد نہیں ملا۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ دعا نے مرضی سے بیان دیا کہ وہ خود گئی، دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ آگئی ہے کل عدالت فیصلہ کرے گی ،

شوکت شاہانی کا کہنا تھا کہ ہماری تحقیقات کے مطابق دعا خود گئی ،اب دیکھنا یہ ہے کہ عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے۔

Recent Posts

بھول جاو معافیاں پرچے کاٹنے ہیں کاٹ لو، پنجاب حکومت کا غلام ہوں نہ کسی اور کا ،علی امین گنڈاپور

میں کس چیز کی معافی مانگوں اور کس بات پر مانگوں، علی امین گنڈا پور…

34 mins ago

حکومت کا 71 ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کا پلان سامنے آگیا

وفاقی حکومت نے اضافی قرضوں پر ملک کے انحصار کم کرنے کا فیصلہ کرلیا اسلام…

46 mins ago

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر آگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل نویں روز کمی ریکارڈ کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ…

1 hour ago

حکومت کا منی بجٹ لانے کا اشارہ، کیا حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے جارہی ہے؟

اگر اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی طرف میں جاسکتے ہیں، وزیرمملکت خزانہ…

1 hour ago

خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…

1 hour ago

کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا اختیار ،وزیراعلیٰ کو اپنے اختیارات کا بھی پتہ نہیں،امیر مقام

پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا…

2 hours ago