اسلام آباد: نالے میں پھنسے 4 بچوں کو بچا لیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ بنی گالہ کی حدود میں واقع کورنگ نالے کے پانی میں پھنسے 4 بچوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔

نیوی اور ریسکیو ٹیموں نے بچوں کو بحفاظت نکالنے کے بعد گھروں پر پہنچا دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ کورنگ نالے میں بارش کے پانی میں پھنسنے والے بچے کوڑا چننے والے تھے، بچے نالے سے کوڑا اٹھانے کے لیے آئے اور پانی کے بہاؤ میں پھنس گئے۔

ذرائع ضلعی انتظامیہ کے مطابق بچوں کو بچانے کیلیے ڈھوک نرالہ کے ایک شہری نے چھلانگ لگادی تھی،تاہم پانی کے تیز بہاؤ میں ڈوب کر وہ لاپتہ ہوگیا اور اب اُس کی تلاش کا کام جاری ہے۔

پولیس،نیوی اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کا کورنگ نالہ اور اطراف میں آپریشن جاری ہے۔

اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے سیکٹر ایچ 13 میں نالے کی دیواریں ٹوٹ گئیں۔

نالے کی دیواریں ٹوٹنے کے باعث پانی گھروں میں داخل ہو گیا، متعدد گاڑیاں بھی پانی میں پھنس گئیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا ہے کہ لوگوں سے اپیل ہے کہ اس موسم میں ندی نالوں کے پاس جانے سے گریز کریں۔

نالہ لئی کی سطح بھی بلند
دوسری جانب راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے باعث خطرے کی علامت سمجھے جانے والے نالہ لئی کی سطح 18 فٹ تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایک اور واقعے میں ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہزارہ کالونی میں بارش کے دوران نالہ لئی میں ایک نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گیا، نوجوان دوستوں کے ہمراہ بارش میں نہا رہا تھا۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا، بارش کا پانی مری روڈ پرجمع ہوجانے کے سبب ٹریفک جام میں متعدد ایمبولینسز پھنس گئیں۔

بارش کے باعث لیاقت باغ، کمیٹی چوک اور مریڈ چوک پر پانی جمع ہوجانے کے سبب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے مختلف ریسکیو ٹیمیوں کے علاوہ پاک فوج کے دستوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

راول ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ
راول ڈیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راول ڈیم میں پانی کی سطح 1745 فٹ ہوگئی، ڈیم کے اسپل ویز 1752 فٹ پر کھولے جائیں گے۔

Recent Posts

بھول جاو معافیاں پرچے کاٹنے ہیں کاٹ لو، پنجاب حکومت کا غلام ہوں نہ کسی اور کا ،علی امین گنڈاپور

میں کس چیز کی معافی مانگوں اور کس بات پر مانگوں، علی امین گنڈا پور…

31 mins ago

حکومت کا 71 ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کا پلان سامنے آگیا

وفاقی حکومت نے اضافی قرضوں پر ملک کے انحصار کم کرنے کا فیصلہ کرلیا اسلام…

43 mins ago

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر آگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل نویں روز کمی ریکارڈ کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ…

1 hour ago

حکومت کا منی بجٹ لانے کا اشارہ، کیا حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے جارہی ہے؟

اگر اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی طرف میں جاسکتے ہیں، وزیرمملکت خزانہ…

1 hour ago

خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…

1 hour ago

کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا اختیار ،وزیراعلیٰ کو اپنے اختیارات کا بھی پتہ نہیں،امیر مقام

پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا…

2 hours ago