ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو اختیارات کی منتقلی، ق لیگ نے فیصلہ چیلنج کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ق نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو اختیارات کی منتقلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا .

ق لیگ نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پارلیمان کے اختیارات میں مداخلت کی، آئین کے تحت پارلیمنٹ کے کام میں مداخلت نہیں کی جا سکتی .

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہنے کے پابند ہیں .

مسلم لیگ ق کی جانب سے کیس کی جلد سماعت کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے .

خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنے اختیارات رولز کے تحت ڈپٹی اسپیکر کو منتقل کیے تھے .

بعد میں اسپیکر نے اپنے اختیارات ڈپٹی اسپیکر سے واپس لیے، اس اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا .

لاہور ہائی کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر سے اختیارات کی واپسی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں