روٹی مہنگی ، ذہر سستا۔۔ حکومت نے سگریٹ انڈسٹری کو اربوں روپے کا ٹیکس ریلیف دے دیا،یہ کہاں کا انصاف ہے، عوام سراپا احتجاج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے سگریٹ انڈسٹری کو اربوں روپے کا ٹیکس ریلیف دے دیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات اور اتحادی حکومت کی سب سے اہم جماعت کی سگریٹ پر ٹیکس بڑھانے کے لیے کوششوں کے برعکس حکومت نے قیمتی سگریٹ برانڈز کی قابل ٹیکس قیمت کی سطح بلند کرکے اس سیکٹر کو اربوں روپے کا ٹیکس ریلیف فراہم کر دیا ہے۔ یہ
تبدیلی قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کے موقع پر کی گئی۔ اس اقدام سے وہ تمام فوائد بھی زائل ہو گئے جو حکومت سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھاکر حاصل کرنا چاہتی تھی۔حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت ٹیکس کے نفاذ سے مستثنیٰ رکھنے سے تو معذوری ظاہر کر دی تھی مگر سگریٹوں کی قابل ٹیکس پرائس سلیب (price slabs) میں تبدیلی کے ذریعے سگریٹ انڈسٹری کو اربوں روپے کا ریلیف فراہم کردیا ہے۔ ٹیکس ایبل پرائس سلیب میں یہ تبدیلی عوامی ردعمل سے بچنے کے لیے 10جون کو نہیں کی گئی۔بجٹ سے قبل حکومت ف 1000 سگریٹ پر 5200روپے ایکسائز ڈیوٹی وصول کررہی تھی۔ بجٹ میں حکومت نے ڈیوٹی کی شرح(13.5 فیصد بڑھاکر 5900 فی ہزار سگریٹ کردی تھی۔تاہم اس اثر کا تدارک کرنے کے لیے حکومت کچھ قیمتی برانڈز کو بھی نچلی ٹیکس سلیب میں لے آئی ہے، حکومت نے مہنگے برانڈز کے سگریٹ کا تھریشولڈ بھی 5960 فی ہزار سگریٹ سے بڑھاکر 6660 روپے کردیا۔اگر حکومت مہنگے برانڈز کی قابل ٹیکس قیمت کی حد نہ بڑھاتی تو بہت سے برانڈز جو اب نچلی ٹیکس کیٹیگری میں ہیں وہ اوپری ٹیکس کیٹیگری میں چلے گئے ہوتے جس سے ملک میں سگریٹ نوشی کی بھی حوصلہ شکنی ہوتی۔

Recent Posts

بھول جاو معافیاں پرچے کاٹنے ہیں کاٹ لو، پنجاب حکومت کا غلام ہوں نہ کسی اور کا ،علی امین گنڈاپور

میں کس چیز کی معافی مانگوں اور کس بات پر مانگوں، علی امین گنڈا پور…

24 mins ago

حکومت کا 71 ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کا پلان سامنے آگیا

وفاقی حکومت نے اضافی قرضوں پر ملک کے انحصار کم کرنے کا فیصلہ کرلیا اسلام…

36 mins ago

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر آگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل نویں روز کمی ریکارڈ کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ…

55 mins ago

حکومت کا منی بجٹ لانے کا اشارہ، کیا حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے جارہی ہے؟

اگر اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی طرف میں جاسکتے ہیں، وزیرمملکت خزانہ…

1 hour ago

خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…

1 hour ago

کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا اختیار ،وزیراعلیٰ کو اپنے اختیارات کا بھی پتہ نہیں،امیر مقام

پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا…

2 hours ago