گوادر،طلباءکو مفت اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کےلئے کورین وفد کا گوادر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا دورہ

گوادر (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل انٹرچینج ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے چار رکنی کورین وفد نے 27 تا 29 جون 2022کو گوادر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (جی آئی ٹی) کا دورہ کیا . وفد نے جی آئی ٹی کے علاوہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ اور بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کا دورہ بھی کیا .

دورے کا مقصد دونوں اداروں کے مابین تعلیمی اور ثقافتی تبادلے میں تعاون اور کوریا میں اعلیٰ تکنیکی تعلیم کے حصول کےلئے جی آئی ٹی کے طلبا کو مفت کورین زبان کی تربیت فراہم کرنے کے پروگرام پر معاونت تھا . کورین زبان پر عبور اور کوریا میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع نہ صرف بلوچ نوجوانوں کے لئے علم و ترقی کے نئے باب ثابت ہوں گے بلکہ انکی کامیابی کی ضمانت بھی بنیں گے .

. .

متعلقہ خبریں