لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کا عدالت نے پھر دیا ریمانڈ

(قدرت روزنامہ)لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کا عدالت نے پھر دیا ریمانڈ

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں لڑکا لڑکی پر تشدد کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے لڑکی کو برہنہ کرنیوالے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 3ملزمان کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا جوڈیشل مجسٹریٹ نےملزمان کو 4 روز کے لیے پولیس کےحوالے کردیا ملزمان کی پیشی کے موقع پرپولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر تعینات تھی، ملزمان کو سخت سیکورٹی میں عدالت پیش کیا گیا

ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا پولیس نے عدالت سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ،پولیس نے عدالت میں کہا کہ ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے موبائل فونز برآمد کرنے ہیں۔ملزمان کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت سے جوڈیشل کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں لڑکے اورلڑکی پرتشدد کرنے والے عثمان مرزا کی ویڈیو کا نوٹس لیا تھا،وزیر اعظم عمران خان نے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان سے رابطہ کیا،وزیر اعظم نے واقعہ کی تمام تفصیلات حاصل کیں اور ملزموں کو جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ،

باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے تشدد کر کے لڑکی کی شرٹ اتروا دی اس دوران لڑکی انکی منتیں کرتی رہی تا ہم ملزمان باز نہ آئے، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیا اور ایس ایس پی آپریشنز کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا گرفتار ملزمان میں عثمان مرزا، فرحان اور عطاء الرحمان شامل ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Recent Posts

‘عزم استحکام’ پر تنقید پرتشویش، ڈیجیٹل دہشت گردی ریاستی اداروں کے خلاف سازش ہے، کورکمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) کورکمانڈرز کانفرنس میں عسکری قیادت نے انسداد دہشت گردی کے خلاف “عزم استحکام”…

1 min ago

وزیراعلیٰ کی قیادت میں عمران خان کی رہائی کیلیے تحریک کا آغاز ہوچکا، خیبرپختونخوا حکومت

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان…

3 hours ago

باجوڑ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں دو افراد جاں بحق

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے تخت بھائی میں جلالہ پُل کے قریب دھماکے…

3 hours ago

وزیراعظم کے دورے میں تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے کے معاملات آگے بڑھے ہیں، عطااللہ تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراطلاعات اور نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز…

3 hours ago

سمجھ نہیں آتی آئی ایم ایف مراعات میں کمی کیلیے حکومت پر زور کیوں نہیں ڈالتا، حافظ نعیم

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

3 hours ago

یو اے ای نے کراچی اسلام آباد ائیرپورٹس پر ایوی ایشن سیکیورٹی عالمی معیار کے مطابق قرار دیدی

کراچی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر ایوی…

3 hours ago