انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوگیا

کراچی (قدرت روزنامہ) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے . انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہو گیا .

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے پر ڈالر 163.92 سے بڑھ 164.01 روپے پر بند ہوا ہے . دوسری جانب اسٹاک ایکچینج میں مندی رجحان جاری ہے ، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 106 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے، 100 انڈیکس0.36 فیصد کمی سے 47 ہزار 270 کی سطح پربند ہوا . 9.39 ارب روپے مالیت کے 9.39 کروڑ شیئرز کا کاروبارکیا گیا . . .

متعلقہ خبریں