فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے صوبۂ پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا۔فواد چوہدری نے خط میں عدالتِ عظمیٰ کے سامنے پنجاب کو بحران سے بچانے کے لیے ایک فارمولا پیش کیا ہے۔
اُنہوں نے خط میں عدالت کو صوبے کی موجودہ سیاسی صورتِ حال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کہا گیا کہ ضمنی انتخاب کے شفاف، آزادانہ انعقاد پر کسی قسم کاحملہ نہیں کیا جائے گا اور یہ بھی کہا گیا کہ عارضی وزیرِ اعلیٰ 22 جولائی تک محض ضابطے کے اختیارات استعمال کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ میں حمزہ شہباز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ دھاندلی کا ارادہ نہیں رکھتے، حمزہ شہباز کے انفرادی وسرکاری کردار پر پی ٹی آئی کےسنگین نوعیت کے تحفظات ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے واضح طور پر عدالتی احکامات اور انتخابی ضابطۂ اخلاق کو پیروں تلےروند دیا ہے۔
فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کی جانب سے پیش کیے گئے ریلیف پیکج کو جعلی قرار دیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی جانب سے ضمنی انتخابات سے چند روز قبل پریس کانفرنس میں ایک ایسے پیکیج کا اعلان کیا گیا اور اس کی تفصیلات قومی روزناموں میں شائع کروائی گئیں، جس پر عمل درآمد ناممکن ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اس ریلیف پیکیج کا مقصد عدالت سے حاصل کردہ ریلیف کو اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مریم نواز صوبے بھر میں ضمنی انتخابات کے لیے بھرپور مہم چلا رہی ہیں، اُنہوں نے بھی وزیرِ اعلیٰ کے اعلان سے قبل ایک انتخابی جلسے میں پیکیج کا اعلان کیا تھا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ حمزہ شہباز کے احکامات پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور جعلی کرمنل کیسز میں تحریکِ انصاف کے کارکنان کو ملوث کیا جا رہا ہے، ایک مقدمے سے ضمانت ہوتی ہے تو دوسرے مقدمے میں ملوث کر دیا جاتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی تباہ ہوتی معاشی کیفیت میں ایسے پیکیجز کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

5 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

18 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

28 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

41 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

47 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

50 mins ago