طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، کوئٹہ آفت زدہ قرار دے دیا گیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، کوئٹہ آفت زدہ قرار دے دیا گیا . تفصیلات کے مطابق بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ اور دیگر اضلاع ان دنوں مون سون کی طوفانی بارشوں کی زد میں ہیں .

گزشتہ 2 روز کے دوران ہونے والی طوفانی بارشوں نے کوئٹہ میں تباہی مچا دی ہے . اس تمام صورتحال میں این ڈی ایم اے نے کوئٹہ کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا ہے .

این ڈی ایم اے کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں طوفانی بارشوں کی تباہ کاریوں کے باعث اب تک 9 افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد خاندان بے گھر ہو چکے . بتایا گیا ہے کہ اس وقت کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر اضلاع کے کئی علاقے طوفانی بارشوں کے بعد زیر آب آ چکے ہیں . ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے . این ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے طوفانی بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں . جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا ایک نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو چکا ہے .

. .

متعلقہ خبریں